اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کامران اکمل کی شاندار سنچری، زلمی کے ہاتھوں قلندرز کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 29ویں میچ میں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 28ویں میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی جبکہ قلندرز کی کپتانی کے فرائض برینڈین میکلوم نے ادا کیے۔

لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور آن ٹن ڈیوچچ نے کیا، میکولم الیون کی پہلی وکٹ 19 کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں 40 پر میکولم، 95 پر آغا سلمان اور 119 پر ڈیوچچ آؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

میکولم الیون نے مقررہ 20 اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پشاورزلمی کو 173رنزکا ہدف دیا، ڈیوچچ 42 گیندوں پر 70 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ حسن علی 2 وکٹیں حاصل کر کے سرفہرست رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کامران اکمل اور رکی ویسلز میدان میں اترے اور 20 کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں 61 کے مجموعی اسکور پر ڈیوائن اسمتھ پویلین روانہ ہوئے۔

محمد حفیظ اور کامران اکمل نے 87 رنز کی شاندار شراکت داری کر کے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد پشاورزلمی نےپلےآف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

کامران اکمل نے61 گیندوں پر 7چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 107رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی اور پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی پہلی سنچری اپنے نام کی، پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بھی اکمل نے ہی 100 رنز بنائے تھے۔

پلے آف تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں میں اسلام آبادیونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی کی ٹیمیں شامل ہیں چوتھی ٹیم کا فیصلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے بعد ہوگا۔

پشاور زلمی اننگز

محمد حفیظ سولہویں اوور کی آخری گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے انہوں نے 27 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اٹھارویں اوور میں پشاور زلمی نے 176 رنز کا ہدف حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور پلے آف تک رسائی حاصل کرلی۔

پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 135/2 تک پہنچایا۔

ساتویں اوور کی تیسری گیند پر ڈیوائن اسمتھ 14 کے انفرادی اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، دسویں اوور کے اختتام پر زلمی کا مجموعی اسکور 87/2 تک پہنچا۔

ہدف کے تعاقب میں زلمی کی جانب سے اوپننگ کا آغاز کامران اکمل اور رکی ویسلز نے کیا، سیمی الیون کی پہلی وکٹ 20 کے مجموعی اسکور پر گری، پانچ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 51/1 تک پہنچا۔

لاہور قلندرز اننگز

قلندز کے نئے آنے والے بیٹسمینوں گلریز صدف اور سہیل اختر نے آخری پانچ اوورز میں ٹیم کے مجموعی اسکور میں 53 رنز کا اضافہ کیا، مقررہ اوورز میں میکولم الیون نے چاروکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

پندرہویں اوور میں قلندرز کے اوپنر ڈیوچچ 42 گیندوں پر 70 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 120/4 تک پہنچا۔

ڈیوچ اور آغا سلمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 80/2 تک پہنچا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور آن ٹن ڈیوچچ نے کیا جبکہ حسن علی نے پہلا اوور کرایا، تیسرے اوور میں زلمی کو پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، پانچویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 40/2 تک پہنچا،  فخر زمان اور میکولم آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔

 پشاور زلمی  کے لیےآج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فتح کی صورت میں ٹیم چوتھے جبکہ شکست کے بعد زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آسکتی ہے علاوہ ازیں سیمی الیون پشاور زلمی کی شکست کی صورت میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پلے آف مرحلے میں پہنچ جائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور 8 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ار لاہور 6 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کے لیے ٹورنامنٹ میں اب بقیہ تمام میچز بے معنی ہوگئے ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب تک 9 میچز کھیلے جن میں سے انہیں صرف 3 میں فتح ملی اور 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


پشاور زلمی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رکی ویسلس، تمیم اقبال، محمد عارف، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، محمد حفیظ، شکیب الحسن، حارث سہیل، ڈوائن براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، خالد عثمان، کامران اکمل اور اینڈریو فلیچر شامل ہیں۔


لاہور قلندرز

لاہور قلندرز کی قیادت برینڈن مک کلم کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ٹیم میں عمر اکمل، فخرزمان، نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ، بولر سہیل خان، یاسرشاہ، شاہین آفریدی، رضا حسن، سنیل نرائن، بلاول بھٹی، غلام مدثر، بلال آصف، عامر یامین اور کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں