اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 2018 : ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، پاکستان وقت کے مطابق میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، پشاور کو شکست دینے کے بعد اب سلطانز کا مقابلہ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا معرکہ ہے، شارجہ میں شعیب الیون نے باآسانی نو وکٹوں سے کوئٹہ کو زیر کیا تھا، ملتان سلطانز آج کا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر برتری کو مزید مستحکم کرسکتی ہے جبکہ دبئی میں کوئٹہ کی بولنگ کا کڑا امتحان ہوگا۔

ملتان سلطانز ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دو فتوحات کے ساتھ ایونٹ میں پانچواں نمبر ہے۔

ملتان سلطانز


پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس سپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں