پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 3: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپین پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، پشاور زلمی نے جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ملتان سلطانز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر19.1 اوورمیں باآسانی حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا، ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک جبکہ پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کررہے تھے۔ ملک الیون نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف ملا تھا، جسے ملتان سلطانز نے 19.1 اوور میں تین وکٹوں پر پورا کرلیا، کمار سنگا کارا  57 رنزبنا کر اور شعیب ملک 42رنز بنا کرنمایاں رہے، جس میں دونوں کے دو دو شاندار چھکے بھی شامل ہیں۔

مین آف دی میچ کا اعزاز ملتان سلطانز کے اوپنر کمار سنگا کارا کے نام رہا۔


ملتان سلطانز خلاصہ

کھیل کے بیسویں اوور کی پہلی بال پرشعیب ملک نے شاندار چھکا لگا کرہدف حاصل کرلیا، ملتان سلطانز نے یہ میچ تین وکٹوں کے نقصان پرسات وکٹوں سے جیت لیا۔

پندرہویں اوور کی پانچویں بال پر وہاب ریاض نے ملتان سلطان کے اوپنر کمار سنگا کارا کو 57رنز پر آؤٹ کردیا۔ نئے آنے والے کھلاڑی پولارڈ ہیں۔

9 اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر ملتان سلطانز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز اسکور کیے، اوور اختتام پر کمار سنگاکارا 28 اور شعیب ملک 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ملک الیون کی اوپننگ دوسرے ہی اوور میں لڑکھڑا گئی اور احمد شہزاد بغیر کھاتہ کھولے وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد وکٹ پر آئے جبکہ پہلا زلمی کے باؤلر کرس جورڈن نے پہلا اوور کروایا جس میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 6 رنز بنے۔

اننگز خلاصہ پشاور زلمی

پشاور زلمی کے بلے باز محمد حفیظ 59 اور ڈیرن سیمی 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سلطانز کے باؤلر محمد عرفان 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے جبکہ جنید خان، سہیل تنویر، عمران طاہر اور ہارڈوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

16 ویں اوور میں حارث سہیل 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے 17 ویں اوور میں 52 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور وہ اگلے ہی اوور میں 59 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، آخری کے دو اوورز میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اسکور 152 تک پہنچایا۔

ڈیرن سیمی 20 اوور کی پانچویں بال پر سہیل تنویر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے، حماد اعظم 3 اور کرس جورڈن 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ اور حارث سہیل نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز کے اختتام پر مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان 100 رنز تک پہنچایا۔

دس اوورز کے اختتام پر پشاور زلمی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز اسکور کیے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسمتھ تھے جو عمران طاہر کی گیند پر باؤنڈری کے قریب 24 کے انفرادی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے، 10 اوورز کے اختتام پر زلمی کا مجموعی اسکور 57 تک پہنچا۔

پانچ اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز اسکور کیے، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کامران اکمل تھے جو بغیر کھاتہ کھولے محمد عرفان کا شکار بنے جبکہ تمیم اقبال بھی عرفان کی بال سمجھنے سے قاصر رہے اور 11 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا جبکہ سہیل تنویر نے سلطانز کی طرف سے پہلا اوور کروایا، ملک الیون کے اوپنر زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہ سکے۔

اسکواڈ پشاور زلمی

اسکواڈ ملتان سلطانز

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ لیگ میں ہماری فرنچائز نئی ضرور ہے مگر ہمارے پاس سارے تجربے کار کھلاڑی موجود ہیں اس لیے جلد ساری ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔

شعیب ملک نے بتایا کہ ملتان سلطانز میں چار غیر ملکی کھلاڑی عمران طاہر، کمار سنگارا، پولارڈ اور ہرڈس ولجوئن شامل ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرتے تاہم اب جو صورتحال سامنے آئی اُس کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہیں، ابتدائی 6 اوورز ہمارے لیے اہم ہیں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں