اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 2018 :کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورلاہورقلندرزآج مدمقابل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان سپر لیگ میں آج چھبیسواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان شارجہ میں ہوگا، دلچسپ مقابلہ رات نو بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے،شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج لاہور قلندرز کے مدمقابل آئے گی۔

دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ رات نو بجے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ میں یہ دوسرا معرکہ ہے، دبئی میں کوئٹہ نے لاہور کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

لاہور قلندرز کے لئے ٹورنامنٹ میں اب بقیہ تمام میچز بے معنی ہوگئے، لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب تک 8 میچز کھیلے جن میں سے انہیں صرف 2 میں فتح ملی اور 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دس پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

کوئٹہ کی ٹیم دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے اور اب تیسری بار فائنل میں جانے کے لئے سرفراز الیون کو اور بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا،کوئٹہ ٹاپ دو بہترین ٹیموں میں برقرار رہا تو اسے پلے آف میں دو چانس ملیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔

لاہور قلندرز


لاہور قلندر کی قیادت برینڈن مک کلم کر رہے ہیں ، ان کے علاوہ ٹیم میں عمراکمل اورفخرزمان، نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ ، بولر سہیل خان، یاسرشاہ ، شاہین آفریدی ، رضا حسن ، سنیل نرائن ، بلاول بھٹی ، غلام مدثر ، بلال آصف ، عامر یامین ، کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں