شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز، جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈ اور پشاورزلمی آپس میں مدمقابل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ شارجہ کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابق 5 بجے کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے دوسرے میچ اسلام آبادیونائیٹڈ اورپشاورزلمی کے درمیان ساڑھے 9 بجے کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دی تھی
پشاور زلمی کی جانب سے دیے جانے والے 154 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی تھی، حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اب تک تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز کو 2 میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جبکہ پشاور زلمی دو میچز میں فاتح رہی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی دوسرے نمبر پرموجود ہے۔