پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

لاہور قلندرز نے ڈیرن گف کی جگہ نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز نے ڈیرن گف کی جگہ پی ایس ایل 10 کے لیے نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے ڈیرن گف کی عدم دستیابی کی وجہ سے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے رسل ڈومینگو کو پی ایس ایل 10 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ معروف جنوبی افریقا کوچ رسل ڈومینگو کو پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے وہ ڈیرن گف کی جگہ لیں گے جنہوں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے معذرت کرلی تھی۔

رسل ڈومینگو ایک انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں جو اس سے قبل جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

قلندرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ رسل ڈومینگو اپنی شاندار حکمت عملی اور نوجوان کھلاڑیوں کو نکھارنے کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں۔

رسل ڈومینگو کا کہنا ہے میں لاہور قلندرز کے ساتھ 2025 کے پی ایس ایل سیزن کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہوں، میں جلد از جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے اور ایک شاندار سیزن کے لیے تیاریوں کا آغاز کرنے کا منتظر ہوں۔

لاہور قلندرز اپنے سفر کا آغاز 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک اہم میچ سے شروع کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں