جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

غیرملکی کھلاڑی اردوسیکھ گئے، سیمی نے پاکستان کا نعرہ لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے مہمان بننے والے عالمی کھلاڑیوں نے اردو کے ساتھ ساتھ پشتو زبان کے الفاظ بھی سیکھ لیے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان زندہ باد کا زوردار نعرہ بھی لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کھلینے کیلئے کراچی آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں پاکستانیوں کی بہترین میزبانی کا اثر ہوگیا۔ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے، پشتو اور اردو میں بات کرکے لوگوں کے دل جیت لئے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے تماشائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ہو کراچی ۔ جس پر لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، اختتامی تقریب میں سیمی، فلیچر اور حسن علی جھوم اٹھے

ڈیرن سیمی نے مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا، کھچاکھچ بھرے اسٹیڈیم میں جے پی ڈومینی نے بھی کراچی والوں کو سلام پیش کیا، کرکٹ کے دیوانے کراچی والوں کے جذبے کو عالمی کھلاڑیوں نے خوب سراہا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں