ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی ایس ایل تھری فائنل کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، امید ہے ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

انہوں نے کراچی کنگز سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد لوٹے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔


مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہوگا، نجم سیٹھی


پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کراچی کے دورہ کے موقع پر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہوجائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں