کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز اور امتیاز سپر مارکیٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد امتیاز سپر مارکیٹ کراچی کنگز کا آفیشل پارٹنر بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے امتیازسپرمارکیٹ نے کراچی کنگز کا آفیشل پارٹنر بن کرملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے بھرپورساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
معاہدے پر کراچی کنگ کے سی ای او طارق وصی اور امتیاز سپر مارکیٹ کے سی ای او کاشف امتیاز نے دستخط کئے۔
اس موقع پر امتیاز سپر مارکیٹ کے چیئرمین امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بھر پور ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امتیاز سپر مارکیٹ پاکستان کی سب سے بڑا ادارہ ہے جس پر صارفین بے حد اعتماد کرتے ہیں اور اب کراچی کنگ کا آفیشل پارٹنر بننے کے بعد ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار فائنل بھی کراچی میں ہے، امید ہے کراچی کنگز پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلے گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔