تازہ ترین

پی ایس ایل 4 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز پہلا میچ 17 فروری کو کھیلے گی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ فائنل میچ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 17 مارچ کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

پی ایس ایل فور کے 4 میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 4 کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 15فروری کو چھٹی ٹیم سےکھیلے گی، دوسرا میچ 16 فروری کو لاہور قلندرز، تیسرا 21 فروری کو پشاور زلمی، چوتھا 23 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ، پانچواں 24 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ہوگا۔

کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ 27 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ، 28 فروری کو لاہور قلندرز، 4 مارچ کو چھٹی ٹیم، 7 مارچ کو پشاور زلمی اور 10 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

پاکستان سپرلیگ 4 کا ایلی منیٹر ون 12 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے اگلے روز یعنی 13 مارچ کو کوالیفائرز میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کا ایلی منیٹر ٹو 15 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

پی ایس ایل 4 کا فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز سنہ 2016 میں کیا گیا تھا۔ لیگ کی پہلی ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کی تھی۔

سنہ 2017 میں پشاور زلمی لیگ کی فاتح رہی جبکہ رواں برس 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر فاتح ٹھہری۔

Comments

- Advertisement -