کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے شیڈول پر کراچی کنگز کے شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس پر کراچی کے شائقین نے کم میچز ملنے پر سوشل میڈیا پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ میچ دے دئیے گئے ہیں، کراچی کنگز 10 میں سے صرف 5 اور لاہور قلندرز 8 میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق سب سے بڑے شہر کے شائقین اپنی ٹیم کے صرف 5 میچ ہوم گراؤنڈ پر دیکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز کا پہلا میچ 21 فروری کو ہوگا
ہر ٹیم تین سے 4 ڈے میچز جبکہ لاہور قلندرز صرف ڈے میچ کھیلے گی، پی ایس ایل شیڈول پر کراچی کے شائقین پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری کردیا گیا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کھیلے گی۔
پی ایس ایل 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔
دونوں ایلی منیٹر میچز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل 5 کا فائنل بھی 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔