بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پی ایس ایل6: ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اہم معرکہ میں مدمقابل

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: پی ایس ایل کا اہم ترین میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج بقا کی جنگ کے لئے ملتان سلطانز سے نبردآزما ہوگی، پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے سرفراز الیون کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے، شکست ہوئی تو پی ایس ایل کے بقیہ میچز ان کے لئے بے معنی ہوجائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں اب تک اپنے آٹھ میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے وہ صرف دو میں کامیاب ہوسکی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ چار پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے، آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں اس کے چھ پوائنٹس ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ملتان سلطانز کیلئے آج کا میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اگر سلطانزہارتے ہیں تو پلے آف تک رسائی کیلئے انہیں آخری دونوں میچ بڑے مارجن سےجیتنا ہوں گے۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ نے واحد کامیابی سلطانز کے خلاف ہی حاصل کی تھی،رات گئے کوئٹہ نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے ہرا کر دوسری فتح حاصل کی تھی، ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں سرفراز الیون کو برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں