منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 6 ڈرافٹنگ: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو منتخب کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کھیلے جائیں گے، بقیہ میچز کے لیے ٹیموں نے متبادل کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔

کراچی کنگز نے نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کا انتخاب کیا ہے۔

- Advertisement -

ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے جاہنسن چارلس، سیمرون ہیٹمائر، وسیم محمد اور حماد اعظم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افغانستان کے ظاہر خان، آسٹریلیا کے جاک ویلدر متھ اور خرم شہزاد کو منتخب کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: ٹیموں کی یو اے ای روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق کو پک کیا جبکہ پشاور زلمی نے بسم اللہ خان کو ٹیم میں شامل کیا، لاہور قلندرز نے متحدہ عرب امارات کے سلطان احمد اور سنگاپور کے ٹم ڈیوڈ کو ٹیم میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ چھبیس مئی کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پہلی چارٹرڈ فلائٹ کراچی جب کہ سوا نوبجےلاہور سےدوسری پرواز ٹیموں کو لےکریو اے ای روانہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بقیہ بیس میچز یکم کے بجائے پانچ جون سےشروع ہونے کا امکان ہے، وقت کی کمی اور موسم کے پیش نظر ایک دن میں دومیچز رکھےجاسکتےہیں۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلی کووڈ ٹیسٹنگ بائیس مئی تک کراناہوگی، چوبیس مئی کی صبح گیارہ بجے ہوٹل میں چیک ان کرنا ہوگاجہاں وہ دو روزہ قرنطینہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں