جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 6، ٹکٹ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل سیزن 6 کے میچز گراؤنڈ میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے ٹکٹوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے برعکس ٹکٹ کی قیمت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فی شناختی کارڈ پر صرف ایک ٹکٹ خریدا جاسکے گا، فیملی ٹکٹ کے لیے ویب سائٹ پر الگ آپشن ہوگا، کم عمر بچوں کے ٹکٹ کے لیے ب فارم نمبر رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔

- Advertisement -

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14 انکلوژرز میں شائقین بیٹھیں گے، روزانہ کی بنیاد پر 7500 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن6: آن لائن ٹکٹوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

ذرائع کے مطابق انکلوژر میں سیٹ کی نمبرنگ کے مطابق ٹکٹ دیے جائیں گے، فیملی کے لیے دو انکلوژر مختص کیے جارہے ہیں، ہر انکلوژر میں کھانے پینے کے اسٹالز لگائیں جائیں گے۔

پی ایس ایل میچز کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں