تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پی ایس ایل 6، ٹکٹس کی فروخت تاخیر کا شکار

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی ٹکٹس کی فروخت تاخیر کا شکار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایس او پیز کے باعث پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، شیڈول کے مطابق آج شام سے ٹکٹ کی فروخت ہونا تھی، ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہونے پر شائقین پریشان ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی اور پی سی بی کے مابین ایس او پیز پر معاملات طے نہیں پاسکے، فیملی انکلوژر پر ایس او پیز معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹس کی فروخت کی تیاریاں مکمل ہیں صرف این سی او سی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کا انتظار ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے ٹکٹس کی فروخت سے متعلق این سی او سی کو خط لکھا ہے جس میں فیملیز کے لیے کورونا پروٹوکولز سے متعلق این سی او سی سے رائے طلب کی گئی ہے۔

پی سی بی نے خط میں کہا کہ کیا ایک فیملی کے لیے سماجی فاصلے ضروری ہیں؟ کتنی عمر تک کے بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی؟

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے الگ انکلوژرز مخصوص ہوں گے، فیملیز پروٹوکولز کی وجہ سے ٹکٹس کی فروخت تاخیر کا شکار ہے، این سی او سی سے ہدایت ملنے کے بعد ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔

Comments

- Advertisement -
علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں