جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 7: فرنچائز ٹیموں کی بائیو سیکیور ببل میں انٹری شروع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کو عالمی وبا کرونا سے بچانے کیلئے فرنچائز ٹیمیں بائیو سیکیورببل میں داخل ہونا شروع ہوگئیں، تمام فرنچائز کے غیرملکی کھلاڑی کل سے کراچی پہنچیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کیلئے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام اباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ہوٹل پہنچ گئے ہیں جب کہ غیرملکی کھلاڑی کل کراچی پہنچیں گے۔

کھلاڑیوں کے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے سے قبل ہوٹل کے تمام مقامات اور کمروں میں سینٹائزر اسپرے کردیا گیا ہے، جہاں تمام کھلاڑی اور عملہ تین روز تک قرنطینہ میں وقت گزارے گا جب کہ اس دوران کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ کا سلسلہ بھی برقرار رہے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک فرنچائز ٹیموں بائیو سیکیور ببل میں رہیں گی سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بھی ہوٹل میں ہی قیام کرے گا اور مقررہ تاریخ تک ہوٹل اسٹاف کو بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیون کی تمام فرنچائز ٹیموں کو 24 جنوری سے نیٹ پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں