لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کو کرونا سے بچاؤ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور این سی او سی حکام کے درمیان بڑی بیٹھک ہونے جارہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی اور این سی او سی کا اجلاس 17جنوری کو ہوگا، اجلاس میں کوویڈ کی حالیہ لہر کے باعث بڑھتے کیسز کے پیش نظر میدان میں شائقین کرکٹ کی تعداد سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔
این سی او سی کیجانب سےپہلے ہی 100 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل چکی ہے تاہم کرونا کی نئی لہر کے باعث اس فیصلے پر نظرثانی کئے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی سی بی حکام پی ایس ایل سیزن 7 کے لئے 100 فیصد شائقین کی اجازت کے لئے پُرامید ہیں۔
ادھر ترجمان پی سی بی کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کےباوجود پہلا مرحلہ کراچی میں شروع ہوگا، دس فروری سےلیگ کےمیچز لاہور منتقل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز: پی ایس ایل سے متعلق مختلف آپشنز زیرِغور
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں 2ٹیمیں سفرکریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کےلیے12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی، اگر کسی اسکواڈ میں 8 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھی میچ ہوسکے گا تاہم 9 کھلاڑی مثبت ہونے پر میچ کو منسوخ کردیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی کرونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا، کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا، اسی تناظر میں ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔