تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ایس ایل 7: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں مدمقابل

کراچی: تمام رکاوٹیں دور، پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز آج کراچی میں ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیون کا افتتاحی میچ آج کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

بحیثیت کپتان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ، 20، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل فتوحات سمیٹنے والے بابر اعظم ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ان کے مدمقابل قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے محمد رضوان ہوں گے، جو ملتان سلطانز کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

بابراعظم، کپتان کراچی کنگز

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، یہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ اسے بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ ملتان سلطانزایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور ایک سخت حریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فینز کی دلچسپی دیدنی ہوتی ہے، امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز ہوگا۔

محمد رضوان، کپتان ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اعزاز کاک امیابی سے دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور سلطانز کا اسکواڈ اسی سوچ کے ساتھ لیگ کے افتتاحی میچ سے میدان میں اترے گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ بلاشبہ ملتان سلطانز نے ایڈیشن 2021 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا مگر وہ اب ماضی ہوچکا ہے اور یہ ایک نیا سال ہے، یہاں نیا میدان ہے اور نئے کھلاڑی، انہوں نے ایونٹ کے کامیاب دفاع کے لیے ایک نئی اور مختلف سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

محمد رضوان نے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹر اور کپتان ہیں۔ ان کی قیادت میں کراچی کنگزکی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ امیدہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین بہترین کرکٹ میچ سے لیگ کا آغاز ہوگا۔

Comments

- Advertisement -