ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی ہے جس کے تحت تمام ٹیموں کو ایسے کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کسی میچ میں شرکت نہیں کی۔
لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
ٹریڈ ونڈو کے قواعد مندرجہ ذیل ہیں:
- Advertisement -
• یہ ونڈو 9 فروری 2022 کی شام 6:30 بجے تک کھلی رہے گی
• اس ونڈو میں صرف ان کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک لیگ میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہوگا
• دونوں ٹیموں اور مذکورہ کھلاڑی کا ممکنہ ٹریڈ سے متفق ہونا لازمی ہوگا
• ٹریڈ کے لیے صرف ایک جیسی کٹیگری کے حامل کھلاڑیوں کا ہی تبادلہ ممکن ہوگا
• ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ سے دو ٹریڈز کرنے کی اجازت ہوگی
• •اس دوران اسکواڈ میں شامل فعال اراکین کی کل تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی