جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ننھے کرکٹ مداح محمد حمزہ کی دلی خواہش پوری ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 کے ننھے مداح محمد حمزہ فراز کی دلی خواہش پشاور زلمی نے پوری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 کی فرنچائز پشاور زلمی نے ننھے مداح محمد حمزہ فراز کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے لاہور مدعو کرلیا۔

واضح رہے کہ حمزہ فراز نے کراچی میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے شکوہ بھی کیا تھا۔

- Advertisement -

اب زلمی کی دعوت پر حمزہ پی ایس ایل میچز دیکھنے لاہور جائیں گے اور میدان میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔

یاد رہے کہ کراچی کے میچز میں کوویڈ کی نئی قسم اومیکرون کی وجہ سے میچز دیکھنے کے لیے 12 سال سے کم عمر بچوں کے میچ دیکھنے پر پابندی عائد تھی۔

بچوں پر پابندی کے باعث حمزہ فراز نے ویڈیو پیغام میں رمیز راجہ کو کہا تھا کہ ایسی پی ایس ایل کا کیا فائدہ جس میں بچوں کو میچز دیکھنے کی اجازت نہ ہو۔

بعدازں رمیز راجہ نے بھی حمزہ کی افسردگی پر ویڈیو پیغام میں ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے این سی او سی سے بات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں اب 16 فروری سے 50 فیصد شائقین کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں