ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 8 کی تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں دھوم مچانے والی پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کی تاریخ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی زیرصدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں تمام 6 فرنچائز کےنمائندوں نےشرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ایل ایٹ 9فروری سے19 مارچ 2023 تک کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔ ایونٹ کے لیے کم از کم 4 مقامات کو طے کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں منعقد ہوں گے جب کہ ایونٹ کےدیگر معاملات طے کرنے کیلئے اجلاس اگلے ہفتے ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی میزراجہ نے پی ایس ایل 7 کےکامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سیزن کو بھی بھرپور کامیاب بنایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں