اشتہار

پی ایس ایل 8، گورنر سندھ کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی اور پشاور کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دیکھا ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں گزشتہ شب کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوا۔ شہریوں کے ساتھ کئی اہم شخصیات اپنی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں ان میں ہی ایک گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ شب کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا سنسنی خیز میچ نیشنل استیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئے ہیں۔ تاہم پی ایس ایل کی دیگر ٹیمیں بھی اپنی ہیں، جو بھی ٹیم جیتے وہ پاکستان کی ہی جیت ہی ہوگی۔

- Advertisement -

اس موقع پر پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گورنر سندھ کو سووینیئر میں اعزازی شیلڈ، دستخط شدہ دو گیندیں اور میچ کے ٹاس کا یادگاری سکہ پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: زلمی کی نیا پار لگانے والے ٹام کوہلر نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ کس کو دیا؟

واضح رہے کہ اس ہائی اسکورنگ میچ میں کراچی کنگز صرف 2 رنز سے پشاور زلمی سے ہار گئی۔ 200 رنز کے ہدف میں کنگز کے کھلاڑی 198 رنز بنا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں