تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

نیا میدان تو نیا امتحان، کراچی اور پشاور آج پنڈی میں میدان گرم کریں گے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کا آج سے پنڈی اسٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے کراچی کنگز اور پشاور زلمی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ میں ایک روز کے آرام کے بعد اب کھلاڑی پھر خم ٹھونک کر میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔

آج سے پنڈی اسٹیڈیم بھی پی ایس ایل کے میزبانوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے ہائی وولٹیج میچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 سال بعد پی ایس ایل کی واپسی ہوگی۔

نیا میدان ہے تو امتحان بھی نیا ہے۔ کراچی اور پشاور نے ایونٹ میں اب تک دو دو میچز جیت رکھے ہیں۔ پلے آف کا راستہ آسان بنانے کیلیے آج کے میچ میں جیت دونوں ٹیموں کے لیے ضروری ہوگی، جس کے لیے دونوں طرف کے کھلاڑی جان لڑائیں گے۔

کراچی میں دنووں ٹیمیں ٹکرائیں اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی نے صرف دو رنز سے فتح اپنے نام کی۔ کنگز کو جیمز ونس دستیاب نہیں۔ ان کی جگہ دھواں دھار بیٹر ایڈم روسنگٹن نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جب کہ سینیئر بولر محمد عامر کی بھی آج کے میچ میں واپسی کا امکان ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم آج کم بیک کے لیے پُر عزم ہیں اور کہتے ہیں کہ اب تک اچھی کرکٹ کھیلی، آج کا میچ جیت کر ایونٹ میں واپسی کریں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی بھی مسلسل دو شکستوں کے بعد جیت کے ٹریک پر آنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اوپنر حارث کہتے ہیں کہ ٹیم کو جلد کم بیک کرنا ہوگا۔

آج پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور جیت کے ٹریک پر آئیں گے یا کراچی کے شیر سابقہ شکست کا بدلہ چکائیں گے۔ یہ سنسنی خیز میچ دیکھنے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔

یہ ہائی وولٹیج میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -