پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کے پاس ورائٹی نہیں ہے وہ صرف تیز گیند کرنا جانتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے جارح مزاج بیٹر محمد حارث نے کہا کہ احسان اللہ کے ساتھ کے پی میں کھیل چکا ہوں مجھے پتا تھا کہ وہ آگے گیند کریں گے یا پھر پیچھے بولنگ کریں گے جس کے لیے تیار تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اسی طرح کی بولنگ چاہیے ہوتی ہے ان کے خلاف بیٹنگ کرنے کے لیے پراعتماد تھا لیکن میرا ان سے زیادہ سامنا نہیں ہوسکا۔
Proper striking from Mr. Google @iamharis63 🔥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvPZ pic.twitter.com/p5XfnkHepY
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2023
اوپنر بیٹر نے کہا کہ جب ٹارگٹ بڑا ہو تو ہر اوور میں دس سے بارہ رنز چاہیے ہوتے ہیں سرکل میں تو رنز کرلیتے ہیں اس کے بعد مشکل ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محمد حارث نے کہا کہ ہم فیلڈنگ اور بولنگ پر توجہ دے رہے ہیں اگر فیلڈنگ بولنگ اچھی ہوگی تو ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کھیلے جانے والے میچ میں محمد حارث نے 23 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ احسان اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
A pinpoint yorker to seal a convincing victory 🏹#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvPZ pic.twitter.com/BSx8JUOCC8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2023
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تھی، 211 رنز کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم 154 رنز بناسکی تھی۔