اشتہار

پی ایس ایل 8، آج سرفراز احمد اور محمد رضوان آمنے سامنے ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں آج سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دلچسپ میچز جاری ہیں اور ابتدائی دو میچز انتہائی سنسنی خیز ہوئے ہیں جس میں پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں ہار جیت کا مارجن صرف دو رنز رہا۔

پی ایس ایل میں آج ایک اور بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور محمد رضوان کی ٹیم میزبان ملتان سلطانز ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

- Advertisement -

میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہوئی ہیں اور شائقین کو آج بھی ایک اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کی توقع ہے۔

آج کے میچ میں جہاں ملتان سلطانز کم بیک کرنے کی خواہاں ہوگی وہیں کوئٹہ گلیڈیئٹرز فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرنا چاہے گی۔

ملتان سلطانز میں جہاں کپتان محمد رضوان اور شان مسعود اچھی فارم میں ہیں، ساتھ ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ اور خوشدل شاہ بھی میچ ونر ہیں تو دوسری جانب کپتان سرفراز احمد اننگز کو استحکام دینے کے اہل ہیں۔ افتخار احمد، عمر اکمل اور محمد نواز بھی بڑا اسکور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد حفیظ  متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں جب کہ پیس بیٹری میں نسیم شاہ اور محمد حسنین  امیدوں کا محور ہوں گے۔ اوڈین اسمتھ بھی کارآمد میڈیم پیسر ہیں تو وانندو ہسارنگا، محمد نواز اور افتخار احمد اسپن بولنگ کا جادو جگائیں گے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے جو پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن سے گزشتہ شکست کا بدلہ نہ لے سکی اور دلچسپ وسنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہار گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی چیف سلیکٹر نے اپنی ہی ٹیم کے خطرناک راز افشا کر دیے

یاد رہے کہ ملتان سلطانز گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے جو پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن سے گزشتہ شکست کا بدلہ نہ لے سکی اور دلچسپ وسنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہار گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں