بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’سب ستارے ہمارے‘ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آفیشل ترانا ’سب ستارے ہمارے‘ ریلیز کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان سپر لیگ کی جانب سے آفیشل ترانے کو ریلیز کیا گیا ہے جس کا ٹائٹل ’سب ستارے ہمارے‘ ہے۔

گانے میں شائے گل، عاصم اظہر، فارس شفیع، عبداللہ صدیق نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا اینتھم ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا اور مداحوں کی جانب سے آفیشل ترانے کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 8 کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں