اشتہار

پی ایس ایل 8 کا پلے آف مرحلہ، کون سی ٹیم کس کے مدمقابل؟ شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا پلے آف مرحلے کا آغاز بدھ 15 مارچ سے ہوگا شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

دنیا کی مقبول ترین لیگز میں شامل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پہلے مرحلے کا اختتام ہوگیا۔ 30 میچوں پر مشتمل اس مرحلے میں شائقین کرکٹ کو کئی سنسنی خیز، دل کی دھڑکنیں تیز کرنے والے اعصاب شکن اور دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے۔ لیگ کے دوسرے مرحلے پلے آف کا آغاز 15 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس مرحلے میں بھی دلچسپ میچ ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے پلے آف مرحلے کا آغاز 15 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور سے ہوگا جہاں کوالیفائر مرحلے میں دفاعی چیمپئن لاہور کے قلندرز اور پی ایس ایل 7 کی رنر اپ ملتان کے سلطانز ٹکرائیں گے۔

- Advertisement -

اس میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل کے لیے ٹکٹ کٹا لے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ٹرافی کے حصول کے لیے اپنے جوہر دکھانے کا ایک اور موقع ملے گا۔

پلے آف مرحلے کا پہلا ایلیمینیٹر 16 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس میچ میں بابر اعظم کی پشاور زلمی اور شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

اس میچ میں ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جب کہ فاتح ٹیم فائنل تک رسائی کے لیے کوالیفائر میچ ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹر 17 مارچ کو ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اور کوالیفائر جیتنے والی ٹیم 19 مارچ کو لاہور میں ہی ٹرافی کے حصول کی جنگ کے لیے میدان میں اتریں گی۔

پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے کے تمام میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے اور اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں