ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

رائلی روسو نے پی ایس ایل تیز تیز ترین سنچری بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو نے پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنادی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

رائلی روسو نے پشاور زلمی کے خلاف 41 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور اپنی ہی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا، روسو نے 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

- Advertisement -

سلطانز کے بیٹر رائلی روسو نے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

اس سے قبل کامران اکمل نے بھی 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

رائلی روسو نے اننگز میں 6 چوکے اور پانچ بلند و بالا چھکے لگائے۔

دوسری جانب سلطانز کے ہی انور علی پی ایس ایل کے دوسرے مہنگے ترین بولر بن گئے ہیں، انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف چار اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، انہیں مخالف ٹیم کے بیٹرز کی جانب سے 4 چھکے اور 7 چوکے رسید کیے گئے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین بولنگ کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے۔

شاہد آفریدی نے 2022 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 67 رنز دیے تھے جبکہ اسلام آباد کے ظفر گوہر نے 2021 میں پشاور زلمی کے خلاف چار اوورز میں 66 رنز دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں