منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9، فیلڈرز ہوئے بلے بازوں پر مہربان، 7 میچز میں 23 کیچز ڈراپ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 میں اب تک سب سے کمزور شعبہ فیلڈنگ کا سامنے آیا ہے جہاں کھیلے گئے 7 میچز میں ایک دو نہیں بلکہ 23 کیچز ڈراپ کیے گئے ہیں۔

کرکٹ میں کیچ ون دی میچ کی اصطلاح سب سے مشہور ہے لیکن پاکستان سپر لیگ میں تو اس کے الٹ ہو رہا ہے۔ ایونٹ کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں جہاں بیٹرز چھکے چوکوں کی برسات کر رہے ہیں تو بولرز وکٹیں اڑا رہے ہیں تاہم سب سے کمزور شعبہ فیلڈنگ کا سامنے آیا ہے۔

اب تک ایونٹ میں سات میچز کھیلے گئے ہیں جن میں خراب فیلڈنگ کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ہے اور ایک دو نہیں مجموعی طور پر 23 کیچز ڈراپ کیے گئے ہیں جس میں کئی کیچز تو انتہائی آسان تھے، اس سے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے کیچ پکڑنا امتحان بن چکا ہے یا پھر وہ بلے بازوں پر انتہائی مہربان ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

رواں پی ایس ایل میں اب تک ملتان سلطانز ناقابل شکست رہی ہے اور ابتدائی تینوں میچز جیت چکی ہے مگر اس کی فیلڈنگ کسی طور فاتح ٹیم کے معیار کی نہیں ہے کیونکہ سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم نے ہی سب سے زیادہ کیچز چھوڑے ہیں جن کی تعداد 7 ہے۔

 

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے اور شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ اس کو سب سے زیادہ نقصان ناقص فیلڈنگ نے پہنچایا کیونکہ اس کے فیلڈرز نے مختلف مواقع پر جو 5 اہم کیچز گرائے وہی اس کی شکستوں کی وجہ بھی بنے۔

 

کوئٹہ گلیڈیئٹر نے بھی اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں 5 کیچز ڈراپ کیے۔ میگا ایونٹ میں اب تک کراچی کنگز کی فیلڈنگ تمام ٹیموں سے بہتر رہی ہے کہ کیونکہ انہوں نے صرف ایک کیچ ہی چھوڑا ہے۔

 

خراب فیلڈنگ میں اگر انفرادی فیلڈر کی بات کی جائے تو اس فہرست میں خوشدل شاہ سب سے آگے ہیں کیونکہ چار بار گیند ان کے ہاتھوں میں آئی مگر تھامنے سے قبل ہی چھو کر نکل گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں