بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 9 کا کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے کاؤنٹ ڈاون کلاک نصب کر دی گئی ہے۔

دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا آغاز اتوار 17 فروری سے ہو رہا ہے تاہم اس کے آغاز سے قبل لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کر دی گئی ہے۔

پی ایس ایل کی یہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے کے باہر لگائی گئی ہے۔

اس کاؤنٹ ڈاؤن کلاک پر ’’کھل کر کھیل‘‘ کا نعرہ درج ہے جب کہ گھڑی کے ہمراہ پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بی پی سی ایل کے ہر ایڈیشن کے آغاز سے قبل پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے باہر کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کی جاتی رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں