پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کیلیے ڈرافٹ کی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
پی ایس ایل 9 ڈرافٹ کی تقریب میں فرنچائزز آج اسکواڈز مکمل کریں گی، لاہور قلندرز نے پلاٹینم پلیئر فخرزمان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل محمد نواز کو ریلیز کردیا تھا۔
پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کیرون پولارڈ کو منتخب کرلیا ہے۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ عماد وسیم، محمد عامر اور بابر عظم کی کنگز کے لیے خدمات ہیں، نئی مینجمنٹ نیا کمبی نیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ کا مرحلہ بے حد مشکل ہوتا ہے۔
Back in blue and red! ❤️
Our first of the evening , the Windies powerhouse, Kieron Pollard is set to rock the pitch once again with his explosive game for #KingsSquad in #HBLPSL9 #YehHaiKarachi | #HBLPSLDraft | #KarachiKings pic.twitter.com/4zBH3dGzKG
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 13, 2023
آج کی ڈرافٹنگ میں 22 ممالک کے 485 کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں اور تمام ٹیمیں 18، 18 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کریں گی۔
ملتان سلطانزکےعلاوہ پی ایس ایل نائن کیلیے تمام ٹیموں نے 8، 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔ نئے سیزن کے لیے فرنچائز 18 رکنی اسکواڈ مکمل کریں گی۔
پی ایس ایل 9 کے لیے پاکستانی کرکٹ اسٹارز کے علاوہ 46 اوورسیز کھلاڑیوں نے پلاٹینیم اور 76 نے ڈائمنڈ کٹیگری میں رجسٹریشن کرائی۔