لاہور: پی ایس ایل 9 ڈرافٹ کی سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر خان کا انتخاب کرلیا۔
پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
پی سی بی نے بتایا کہ پلاٹینم کیٹیگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔
سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر خان کا انتخاب کیا ہے۔
Shining Silver
Young Pacer, Mohammad Amir Khan makes an entry in #KingsSquad for #HBLPSL9 ❤️#YehHaiKarachi | #HBLPSLDraft | #KarachiKings pic.twitter.com/TW02XGWWrx
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 13, 2023
اس سے قبل کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ٹم سائیفرٹ کو منتخب کیا ہے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کیرون پولارڈ کو منتخب کرلیا ہے۔
کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں ڈینئل سیمس اور آل راؤنڈر محمد نواز کو منتخب کیا ہے۔