پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9: پلے آف کی فائنل لائن اپ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ 9 کی ٹاپ چار فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ ملتان، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں پہنچ گئیں۔

دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے۔ ایونٹ کی چار فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کی ٹیموں نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور کراچی کنگز اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔

گزشتہ روز تک پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق صورتحال دلچسپ تھی۔ ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے ٹکٹ کٹوا چکی تھیں جب کہ بقیہ دو ٹیموں کے لیے اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ تھا جو بالترتتیب 9، 9 اور 8 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تھے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے ہائی اسکورنگ میچ میں اسلام آباد نے آخری گیند پر فتح حاصل کرکے کراچی کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدوں کو ٹھیس پہنچائی اور 11 پوائنٹ کے ساتھ وہ پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔

کراچی کنگز کے پاس اب بھی کوئٹہ کی اگلے دونوں میچوں میں شکستوں کی صورت اور اپنی ایک میچ میں فتح سے فائنل فور میں جانے کا امکان تھا تاہم رات میں کوئٹہ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر یہ امکان بھی ختم کر دیا۔

آج کراچی اور پشاور زلمی جب کہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کے میچز صرف رسمی کارروائی ہوں گے۔ تاہم پشاور زلمی اور کوئٹہ اپنے میچز جیت کر ٹاپ ٹو کے ساتھ پہلے راؤنڈ کا اختتام کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں