اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 9 کا گروپ اسٹیج ہوا تمام، پلے آف میں شروع ہوگا ٹیموں کا کڑا امتحان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کا گروپ اسٹیج اختتام پذیر ہو گیا اب فائنل تک رسائی کے لیے کل سے پلے آف کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے جس میں چاروں ٹیموں کا ہوگا کڑا امتحان

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کا گروپ اسٹیج سنسنی خیز اور کئی یادگار میچوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈیئٹر کو با آسانی شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ پشاور زلمی 13 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیئٹر پلے آف تک پہنچنے والی دیگر دو ٹیمیں ہیں۔

کل سے پلے آف کا مرحلہ شروع ہوگا جس میں پہنچنے والی چاروں ٹیمیں فائنل میں رسائی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی اور شائقین کرکٹ کو مزید دلچسپ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

بات کی جائے گروپ اسٹیج میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کی تو بلے بازوں میں بابر اعظم بھرپور فارم میں نظر آئے اور انہوں نے اپنے بیٹ سے کمال کرتے ہوئے 9 میچز کھیل کر 498 رنز جڑ دیے۔ ان میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں

کوئٹہ گلیڈیئٹر کے عثمان خان نے دی ایونٹ میں دھماکے دار انٹری اور مسلسل دو میچوں میں دو سنچریاں بنا ڈالیں۔ سب سے زیادہ 17 چھکے پشاور کے صائم ایوب نے لگائے۔

ایونٹ میں اسامہ میر نے اپنی گھومتی گیندوں نے تمام بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا اور ایونٹ میں 21 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر قرار پائے۔

پی ایس ایل 9 کے دو سب سے بڑے ٹوٹل ایک ہی میچ میں بنے۔ ملتان سلطانز نے 228 رنز بنائے اور اسلام آباد نے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے 232 رنز جڑ دیے۔

پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں کل (جمعرات) پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے۔ فاتح ٹیم فائنل کا ٹکٹ کٹائے گی تاہم ہارنے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کے لیے ایک اور موقع ملے گا۔

جمعے کو ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیئٹر آمنے سامنے ہوں گی اس میں ہارنے والی ٹیم خالی ہاتھ واپس جائے گی جب کہ فاتح ٹیم کو فائنل میں رسائی کے لیے دوسرے ایلیمنیٹر مقابلے میں پہلے کوالیفائر کی ناکام ٹیم کا مقابلہ کرنا پڑے گا جو ہفتے کو ہوگا۔

ڈیوڈ ولی کو اردو بولنا کس نے سکھائی؟ آل راؤنڈر کا انکشاف

میگا ایونٹ کا فائنل پیر 18 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے کوالیفائر کی فاتح اور دوسرے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تمام میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں