اشتہار

افتخار احمد کو جیسن رائے سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کے 30ویں میچ میں ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کو سلطانز کے انگلش پلیئر جیسن رائے سے الجھنا مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں نامناسب رویہ اپنایا جس کے باعث مڈل آرڈر بیٹر پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کا نامناسب رویہ لیول ون کی خلاف ورزی میں آتا ہے، ان پر آرٹیکل 2.5 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیسرے اوور میں وکٹ لینے کے بعد جیسن رائے کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ کیا تھا۔

میچ کے بعد میچ ریفری علی نقوی نے انہیں طلب کیا جس پر افتخار احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں