جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل 9 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، ایونٹ میں کراچی کنگز کی دوسری کامیابی ہے جبکہ قلندرز کو مسلسل چوتھی شکست ہوئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کیرون پولارڈ نے 58 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں ایک چوکا اور پانچ چھکے شامل تھے جبکہ شعیب ملک 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان شان مسعود 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد اخلاق 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جیمز ونس کو 8 رنز پر احسن حفیظ نے آؤٹ کیا۔

محمد نواز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حسن علی 9 رنز بنا کر حسن حفیظ کا نشانہ بنے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، جہانداد خان اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔

صاحبزادہ فرحان نے 72 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی، وین ڈر ڈوسن 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جارج لندے نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اوپنر فخر زمان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، احسن حفیظ 8 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، جہانداد خان کو 12 رنز پر میر حمزہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

شائے ہوپ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ قلندرز کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔

قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف 17 میں سے 11 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پلیئنگ الیون

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں