جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 9: میچز ہارے ضرور مگر لڑ کر ہارے ہیں، صاحبزادہ فرحان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندر چار میچز کھیل کر بھی فتح سے محروم ہے اوپنر صاحبزادہ فرحان کہتے ہیں کہ میچز ہارے ضرور مگر لڑ کر ہارے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شریک لاہور قلندرز چار میچز کھیلنے کے باوجود جیت کا مزا چکھنے سے محروم ہے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح حاصل کی۔ کراچی کے شیروں نے آخری گیند پر ہدف مکمل کیا۔

ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی شکست کے بعد لاہور قلندرز کے صاحبزادہ فرحان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دباؤ نہیں، گزشتہ دو سیزن بہت اچھا کھیلے تھے، اس سیزن میں اب تک جتنے بھی میچز ہارے ہیں لڑ کر ہارے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے مزید کہا کہ اس میچ میں بھی ہم نے اچھا اسکور کیا تھا مگر شعیب ملک اور پولارڈ نے اچھی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہرا دیا

قلندرز کے اوپنر جنہوں نے اس میچ میں 45 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ ان کا اپنی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ میری کارکردگی تو اچھی ہے لیکن ٹیم جیت جاتی تو خوشی ہوتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں