جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9: اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد یونائیٹڈ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈیئٹر سے تین وکٹوں سے میچ ہار گئی کپتان شاداب خان نے اس شکست کا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈیئٹر سے تین وکٹوں سے میچ ہار گئی۔ یہ ایونٹ میں اس کی مسلسل دوسری شکست ہے اور تین میچز میں سے وہ صرف ایک میچ ہی جیت پائی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 139 رنز کے ہدف کو 18.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کوئٹہ کے کپتان رائلی روسو نے 34 رنز بنانے کے ساتھ دو اہم کیچز بھی لیے جس کے باعث انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

تاہم میچ کے بعد گفتگو میں شکست پر دلبرداشتہ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس شکست کا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا اور کہا کہ ڈی آر ایس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست ہوئی ہے۔ شاداب کے اس بیان کے بعد ٹورنامنٹ میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر آغا سلمان کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں رائلی روسو کو آن فیلڈ امپائر علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا۔ تاہم روسو کے ریویو لینے پر بال ٹریکنگ میں امپیکٹ آؤٹ سائیڈ اور ہٹنگ مسنگ کا نتیجہ سامنے آیا اور یوں امپائر کو یہ فیصلہ تبدیل کر کے روسو کو ناٹ آؤٹ دینا پڑا۔

اس بارے میں شاداب خان نے میچ کے بعد یہ الزام لگایا میرے خیال سے ہم ٹیکنالوجی کی خرابی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی۔ میں نے بطور لیگ سپنر چار اوورز کروائے ہیں، تب گیند اتنی نہیں گھوم رہی تھی۔

پی ایس ایل 9، فیلڈرز ہوئے بلے بازوں پر مہربان، 7 میچز میں 23 کیچز ڈراپ

انہوں نے مزید کہا کہ اس نے آؤٹ سائیڈ آف اسٹمپ (امپیکٹ) کر دیا اور مسنگ (ہٹنگ) بھی کر دیا۔ میرے خیال سے ایسے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسا ہونا مایوس کن ہے اور ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں