جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 9 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ نائن کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ٹیم کے قائد مقرر کیے گئے ہیں۔ ٹیم میں اسلام آباد کے عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کے عثمان خان، افتخاراحمد، اسامہ میر، کرس جورڈن اور ڈیوڈ ولی ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ پشاور زلمی سے بابر اعظم اور صائم ایوب کا نام شامل ہے۔

کراچی کنگز سے عرفان خان کو لیا گیا ہے جب کہ محمد رضوان بارھویں کھلاڑی ہیں۔

صائم کو بلے اور گیند دونوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹورنامنٹ کا آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں