اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کے ہر سیزن میں ہمیں ٹیلنٹ ملا ہے، کپتان پشاور زلمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ہر سیزن میں ہمیں ٹیلنٹ ملا ہے اور نوجوان کھلاڑی پاکستان کیلیے اچھا آپشن ثابت ہو رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز سے آخری میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے ہر سیزن میں ہمیں ٹیلنٹ ملا ہے اور یہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کیلیے اچھا آپشن ثابت ہو رہے ہیں۔ ہوم کنڈیشنز پر لوکل بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کیلیے بہترین کھلاڑی منتخب کیے تھے، تاہم بدقسمتی سے کچھ کھلاڑی ہمیں جوائن نہ کر سکے تاہم پلیئنگ الیون میں جس کو بھی موقع دیا اس نے پرفارم کر کے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اب آل راونڈر بن چکا ہے اور کراچی کنگز کیخلاف صائم نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

سابق قومی کپتان نے خود پر تنقید کے حوالے سے کہا کہ ہر کسی کی اپنی سوچ اور رائے ہوتی ہے جس سے مجھےفرق نہیں پڑتا ہے اور میں تنقید کرنے والوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتا ہوں۔ کرکٹ کو انجوائے کرنا اور پرفارمنس دینا ہی میرا اصل مقصد ہوتا ہے۔

کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ شائقین کی جانب سے میری حوصلہ افزائی فخر کی بات ہے، کوشش کرتا ہوں کہ اچھی پرفارمنس دے کر شائقین کو خوش کروں تاہم ہر کسی سے ملاقاات کرنا یا تصویر بنوانا آسان نہیں ہوتا جس پر بعض شائقین ناراض بھی ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے پلے آف کے لیے پشاور زلمی کے علاوہ ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈیئٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائی کرچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں