تازہ ترین

’بابر اعظم کو اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دینا چاہیے تھا‘

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دینا چاہیے تھا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

بابر اعظم کو شاندار 111 رنز کی اننگز کھیلنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پشاور زلمی کے نوجوان لیگ اسپنر عارف یعقوب نے بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک اوور میں چار وکٹیں بھی شامل تھیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پشاور زلمی جیت گئی لیکن ایک چیز یہ ہونی چاہیے تھی کہ بابر اعظم کو چاہیے تھا اپنا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عارف یعقوب آخری اوور میں چار وکٹیں نہ لیتے تو بابر اعظم کی سنچری رائیگاں چلی جاتی۔

باسط علی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بابر اعظم کل بہت اچھا کھیلے اور انہوں نے بتایا کہ وہ ہر طرح کی شاٹ مار سکتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ایسا بھی ہوسکتا تھا کہ دونوں کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جاسکتا تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں