تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز: ڈرافٹ آئندہ چند روز میں ہونے کا امکان

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹ آئندہ چند روز میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست فرنچائزز کو فراہم کردی گئیں تاہم میچز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز کی عدم دستیابی مشکلات کا باعث بن گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی دستیاب ہیں لیکن انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں ہیں۔

پی ایس ایل کے لیے سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی دستیاب ہیں، پلاٹینیم، ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی سے فرنچائزز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دستیاب ہوں گے، عثمان خواجہ، ایڈم ملنے، جیمز فولکنر، جوبرنز اور مورنے مورکل بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آندرے رسل نے چند میچز کے لیے دستیابی ظاہر کی ہے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ڈرافٹ کے لیے 130 غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، ری پلیسمنٹ ڈرافٹ منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -