ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن، کراچی میں فائنل کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئیں اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط بھی ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’پی ایس ایک کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس ضمن میں فروری کے دوسرے ہفتے میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی جائے گی‘۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہوگا؟

خط کے مطابق ’آئی سی سی سمیت دیگر ادارے فل ڈریس ریہرسل کا مشاہد کریں گے جس کے بعد انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے کی سفارش کی جائے گی‘۔

پی سی بی خط کے مطابق ’ریہرسل سےمتعلق آئی جی سندھ کےدفترمیں اہم میٹنگ منعقد ہوگی جس میں تمام متعلقہ اداروں کےنمائندے، ڈائریکٹرسیکیورٹی، جی ایم اسٹیڈیم اورپی سی بی ممبران شریک ہوں گے‘۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن فروری میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ: تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان

اسے بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اکتوبر میں پی ایس ایل کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم کو بڑی خوشخبری سنائی تھی اور انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کی تھی۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں