تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

لاہور : پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا یا دبئی میں سب کی نظریں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت آج کے اہم اجلاس پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج متوقع ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سیکیورٹی سمیت اہم امور زیرغور آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کیلئے پنجاب حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے دو دن میں جواب دینے کی درخواست کی تھی۔

پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ ٹکٹ اور دیگر انتظامات کئے جاسکیں۔

گذشتہ روز اجلاس میں پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے سیکورٹی سمیت دیگر امور اور امکانات زیرغور آئے، فائنل کرانیکی صورت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس کیساتھ رینجرز اور فوج کی مدد لی جائیگی۔


مزید پڑھیں : پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی پلان تیار


دوسری جانب پولیس نے فائنل لاہور میں کرانے کی صورت میں پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا ہے، جس کے مطابق شہر کے اہم مقامات پر 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ قذافی اسٹیڈیم آنے والے راستوں پر چار مقامات پر چیکینگ کی جائے گی اور تمام راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی جا تی رہے گی۔

جب کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص پر کیمرے کی نظر ہو گی جس کے لیے اسٹیڈیم کے اندر 70 کیمرے نصب کردیے گئے ہیں جب کہ اسٹیڈیم کے بیرونی دروازوں پر 30 سے 40 کیمرے نصب کیے جائیں گے اس طرح اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے ہر شخص پر نگاہ رکھی جا سکے گی۔


مزید پڑھیں : کوئی آئے یا نہ آئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، نجم سیٹھی


یاد رہے اس سے قبل پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہورمیں ہی کھیلا جائے گا، غیرملکی کھلاڑی نہ بھی آئے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -