پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا فائنل دیکھنے آنے والے شائقین پر پولیس نے ڈنڈے برسا دیے۔
ہوم ٹیم لاہور اور ملتان سلطانز کے مابین ہونے والے فیصلہ کن معرکے کو دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا سیلاب امُڈ آیا۔ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں اسٹیڈیم مکمل طور پر بھر گیا۔
جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا رہا تماشائیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوتا رہا اور رش کی وجہ سے بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ دھکم پیل اور بغیر تلاشی اسٹیڈیم میں داخلے کو روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
پولیس نے شائقین کرکٹ پر مین انٹری گیٹ پر ڈنڈے برسائے، رش باعث انٹری گیٹ پر لگا واک تھرو گیٹ ٹوٹ گیا۔
خواتین شائقین کرکٹ بھی رش میں پھنسی رہیں میچ دیکھنے کیلئے آئی عوام انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ذلیل و خوار ہوگئے۔