تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا، زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست

کراچی: پی  ایس سیزن فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرلیا، حسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، احمد شہزاد نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری جب شین واٹسن 7 رنز بنا کر عمر امین کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے، احسن علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

احمد شہزاد نے 59 اور رائلی روسو نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی، پی ایس ایل سیزن فور میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی فائنل میچ میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

قبل ازیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں زلمی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دے دیا۔

زلمی کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب امام الحق 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 62 رنز کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل 21 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

صہیب مقصود 20 رنز بنا کر براؤو کا نشانہ بنے، عمر امین نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، پولارڈ کو 7 رنز پر محمد حسنین نے سرفراز حمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

کپتان ڈیرن سیمی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں ڈی جے براؤو نے آؤٹ کیا، وہاب ریاض 12 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

فاسٹ بولر محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، ڈیوئن براؤو نے دو وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں فائنل میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ گراؤنڈ میں آئے اور سپورٹ کیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ جلد از جلد زلمی کی وکٹیں حاصل کریں جبکہ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر 180 رنز کا ٹارگٹ بہت اچھا ہوگا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تین بار فائنل میں پہنچی ہے اور ٹائٹل سے محروم رہی ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم بھی تین مرتبہ ہی فائنل کھیل چکی ہے اور ایک بار ٹرافی اپنے نام کی۔

Comments

- Advertisement -