بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پاکستان سپرلیگ کا چوتھا مرحلہ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ کا چوتھا مرحلہ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کا چوتھا مرحلہ آج سے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان مدمقابل آئیں گے۔

پی ایس ایل کے پہلے سے تیسرے مرحلے تک کھلاڑیوں نے دبئی میں دکھایا جوش اب سجے گا میدان ابوظہبی کا جہاں چھکے اور چوکوں کی برسات ہوگی۔

- Advertisement -

کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے لیے خوب محنت کی، بالرز  وکٹیں اڑانے کو تیار کھڑے ہیں، ٹیم کے کپتان بھی میچ میں فتح یابی کے لیے پرعزم ہیں۔

کل کھیلے جانے والے مقابلوں میں پہلا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پنجا آزمائی کریں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کولن انگرام نے سیزن فور کی پہلی سنچری بنائی اور ساتھ ہی 127 رنز بنا کر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیونگسٹن نے 157 رنز بنا کر پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت قائم کررکھی ہے۔

پی ایس ایل سیزن فور کا تیسرا مرحلہ مکمل، کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے پی ایس ایل سیزن فور کی پہلی ہیٹ ٹرک کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ نے بلند و بالا چھکے لگا کر نصف سنچری اسکور کی، زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی 18 وکٹیں حاصل کرکے سب سے آگے ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں صرف 2 دومیچز ہی جیت سکی ہے تاہم کپتان شعیب ملک 240 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں