جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں کا میچ گوادر میں؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد2 فرنچائز کا میچ بھی سوچ رکھا ہے۔

دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا ، گوادر اسٹیڈیم میں ‏سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کا پہلا دوستانہ میچ ہوا۔

میچ میں شوبز شارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، کرکٹ میچ میں معاون ‏خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شوبز کی اہم شخصیات شریک ہیں، نمائشی میچ کا نام ’’سوپر ہے ‏پاکستان کپ‘‘ رکھا گیا۔

تاریخی میچ کے ٹاس کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں ‏کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا ‏جارہا ہے۔

میچ کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم بہترین مقام پربنا ‏ہے، پی سی بی اس اسٹیڈیم کو مزید بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ میری کوشش ہےیہاں فرسٹ کلاس میچزشروع کرواسکوں، فلڈلائٹس لگائیں ‏گےتاکہ ڈےاینڈنائٹ میچ ہوسکیں، پی ایس ایل کےبعد2فرنچائزکامیچ بھی سوچ رکھاہے۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں