جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شاہین شاہ کیسے کامیاب کپتان بن سکتے ہیں؟ سابق کرکٹرز کے مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

شاہین شاہ پی ایس ایل 9 میں اب تک ناکام کپتان ثابت ہوئے ہیں جو کھیلے گئے 6 میچز ہار چکے ہیں سابق کرکٹرز نے انہیں کپتانی بہتر بنانے کے لیے اہم مشورے دیے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر ہیں جن کی زیر قیادت لاہور قلندرز نے تنزلی سے ترقی کی جانب سفر شروع کیا اور دو بار پی ایس ایل کی فاتح بنی مگر اب ان ہی کی قیادت میں ترقی سے تنزلی کی جانب سفر جاری ہے جس کے بعد ان پر تنقید کا بھی لا متناہی سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

چند ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے تاہم شاہین شاہ کی انٹرنیشنل اور لیگ میں ناکام کپتانی پر اب کرکٹ حلقوں میں ہی ان کی قیادت  کی صلاحیتوں پر آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں پاکستان کے سابق کپتانوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے قومی کپتان شاہین شاہ کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ جس دور سے گزر رہے ہیں اس  میں انہیں بہت زیادہ اعتماد دینے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ٹیم کا جو کپتان ہوتا  ہے اس کو جتنا زیادہ بیک  کیا جائے وہ اتنی ہی بہتر کارکردگی دیتا ہے اس وقت کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ شاہین شاہ کو بھرپور سپورٹ کریں۔ اس موقع پر کپتان تبدیل کرنا جلد بازی کا فیصلہ ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت میں اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے۔ اچھے وقت میں سب ساتھ ہوتے ہیں جب کہ برے وقت میں تو دائیں اور بائیں والے بھی بھاگ جاتے ہیں۔ برا وقت جب آتا ہے جب کپتان خود پرفارم نہ کر رہا ہو اور ٹیم بھی مسلسل ہار رہی ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میں شاہین شاہ کو مشورہ دوں گا کہ وہ اپنی پرفارمنس کو بہتر کریں اور پازیٹو رہیں، کیونکہ جب کپتان کی اپنی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے تو پھر چھوٹی موٹی غلطیاں بھی چھپ جاتی ہیں صرف یہ مشورہ دوں۔

شاہین شاہ ناکام کپتان؟ رواں سال ان کی زیر قیادت 11 میں سے 10 میچ ہارے

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جب ٹیم ہی پوری پرفارم نہ کر رہی ہو تو پھر کپتان اکیلا کیا کر سکتا ہے بہرحال کھلاڑی خود کو بہتر کپتان ثابت کرنے کے لیے ٹیم کمبینینشن بہتر بنائے اور ٹیم میں جو خالی جگہیں ہیں اسپیلسٹ ٹاپ آرڈر، مڈل آرڈر، اسپن، کوالٹی بولر ان کا انتخاب کرے۔

 

اظہر علی نے کہا کہ اس وقت بطور کپتان شاہین شاہ کی کارکردگی مایوس کن ہے تاہم اگر بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد کپتان بدلنا ہے تو اس اہم ایونٹ سے پہلے ہی تبدیل کر لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں