کراچی : پاکستان سپر لیگ میں بڑے نام کراچی کی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں. مکی آرتھر اور معروف لیگ اسپن باولر مشتاق احمد کراچی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کوچ مقرر ہوگئے۔
Here Is The First Official Annoucement Mickey Arthur of South Africa & @Mushy_online Are Head Coach & Coach Respectively For The @ARYKhiPSL
— ARY Karachi PSL (@ARYKhiPSL) December 11, 2015
Mickey Arthur of South Africa and @Mushy_online are now the head coach and coach respectively for the @ARYKhiPSL team. Welcome
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) December 11, 2015
Mickey Arthur of South Africa and @Mushy_online are now the head coach and coach respectively for the @ARYKhiPSL team. Welcome
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) December 11, 2015
Announcement:
Coaches For #ARYKarachiPSL
1. Mickey Arthur – Head Coach
2. Mushtaq Ahmed – Coach
@Salman_ARY pic.twitter.com/PQ6XZV8fiw
— ARY Karachi PSL (@ARYKhiPSL) December 11, 2015
مکی آرتھر اور مشتاق احمد کراچی کی ٹیم کا حصہ بن گئے، کراچی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے مکی آرتھر اور مشتاق احمد کے ناموں پر اتفاق کرلیا ہے، مکی آرتھر ہیڈ کوچ اور مشتاق احمد کراچی ٹیم کے کوچ ہوں گے.
جنوبی افریقن کرکٹر مکی آرتھر دنیا کی مین ٹیسٹ ٹیموں کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، مکی آرتھر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کرکٹ میں جارہانہ کرکٹ کے قائل ہے، جن کوچز نے جارہانہ کرکٹ کی روایات ڈالی ان میں مکی آرتھر کا نام سر فہرست ہے.
مشتاق احمد کا نام کرکٹ کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، مشتاق احمد ان کھلاڑیوں میں سے ہیں، جنہوں نے جدید کرکٹ کو پروفیشنلی سکھا، مشتاق احمد انگلش ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں اور وہ ایشیا کی کرکٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں.
مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سلمان اقبال کا ویژن ہے کہ ان کی ٹیم کے لڑکے پاکستان کیلئے کھیلیں۔
مکی آرتھر اور مشتاق احمد کا ساتھ کراچی کی ٹیم کے لئے بہترین ثابت ہوں گے، پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کی ہے، جو اے آر وائی کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے خریدی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کا چناؤ ہوگا، لیگ کے پہلے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کا پول فائنل ہوگیا، ڈرافٹنگ اکیس اور بائیس دسمبر کو ہوگی۔